لیویز فورس نے جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اوراپنے خون کا نذرانہ دیکر مادروطن کا تحفظ کیا،میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے لیویز فورس نے کلیدی کردارادا کیا ہے لیویز کے جوانوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا موجودہ حکومت لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ لیویز کی استعداد کار بھی بڑھارہی ہے یہ بات انہوں نے لیویز فورس بلوچستان کی ڈاکومنٹری میں فورس کے جوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں نے جانوں کی قربانیاں دیکرعوام کا تحفظ یقینی بنایا ہے اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ بلوچستان میں بدترین حالات میں لیویز فورس نے جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اوراپنے خون کا نذرانہ دیکر مادروطن کا تحفظ کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی میں لیویز کا کلیدی کردار ہے حکومت لیویز کوبہتر اور منظم فورس بنانے کیلئے کارفرما ہے لیویزکے اہلکاروں کی کمانڈو ٹریننگ سے لیکرجدید آلات کی فراہمی اور لیویز کے لئے قانون اصلاحات کی گئی ہیں امید ہے کہ لیویز اہلکار مزید جانفشانی سے اپنے فراء سرانجام دیتے ہوئے بلوچستان کو امن کا قلعہ بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں