ایگل اسکواڈ کس قانون کے تحت معصوم شہریوں کو سر عام گولی ماررہے ہیں،سردار یعقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر جے یو آئی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبیداللہ جان بابت نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ سریاب روڈ پر گذشتہ شب ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کی شہادت اور اسکے کزن ساتھی کو زخمی کرنے کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایگل اسکواڈ کس قانون کے تحت معصوم شہریوں کو سر عام گولی ماررہے ہیں پولیس کا کام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ناکہ انھیں بے عزت اور سرعام روڈ پر گولی کا نشانہ بنانا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی رٹ ناکام ہوچکی ہے آج عوام کی زندگی غیر محفوظ ہے وزیر اعلٰی بلوچستان عدالتی تحقیقا ت کا حکم دیکر چاروں ایگل پولیس ملازمین کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت دیں تاکہ شہید کے والد اور خاندان کو انصاف ملے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو لاقانونیت کا شکار بنانے والوں کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہماری چشم پوشی سے اس شہر میں بد امنی اور لاقانونیت میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکار پورے صوبے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے تعینات کیئے گئے تھے لیکن وہ آج کود بد امنی اسلحہ کے زور پر بے گناء لوگوں کو قتل کررہے ہیں صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ فوری طور پر ایگل اسکواڈ سے گولی مارنے اور سرعام تشدد کرنے جیسے اختیارات ان سے واپس لیں کیونکہ عوام میں اس فورس کی ظلم و بربریت سے خوف وہراس پیدا ہو رہی ہے ہمیں اپنے سول پولیس اور لیویز پر اعتماد ہے وہ ہمارے جزبات اور احساسات اور قبائلی روایات سے بھی بخو بی واقف ہیں انھیں اختیارات تفویض کیئے جائیں انہوں نے نوجوان کے والدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اپنے جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر مظلوم خاندان کو فوری انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج ہر فورم پر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں