دکی، نوجوان نے کود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا

دکی:بلوچستان کے ضلع دکی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے ناصر آباد میں نوجوان صابر خان ولد ڈاکٹر نذیر ناصر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں