لسبیلہ پو لیس کار روائی،گن پوائنٹ پر چھینی گئی گا ڑی بر آمد، ملز م کو زخمی حالت میں گر فتار

اوتھل: لسبیلہ پولیس کی کاروائی، کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی ٹویوٹا کار حب کے ہائٹ تھانہ نے مقابلے کے بعد بازیاب کرالی اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،کار لفٹر کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر بچ گئے، لسبیلہ پولیس کے مطابق ٹریکر کمپنی نے اطلاع دی کہ ٹویوٹا کرولا کار نمبر 016 – AUN کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا ہے اور اس وقت گاڑی کی لوکیشن ضلع لسبیلہ کے علاقے ہائیٹ حب کے ایریا میں آرہی ہے۔ اس اطلاع پر SHO ہائیٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے کار و گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ اسی دوران مذکورہ بالا گاڑی کو دیکھا گیا جس کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے گاڑی روکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے ایک گولی سرکاری پولیس موبائل گاڑی نمبر2037 کو لگی۔ جس سے پولیس جوان معجزانہ طور پرمحفوظ رہے۔ اس کے بعد پولیس نے بھی حفاظتی خوداختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ملزم کی کمر میں ایک گولی لگی جس کو زخمی حالت میں نزد حلیمہ اسپتال حب قابو کیا گیا اور ملزم کے ہاتھ سے ایک TT پستول30 بور بمعہ لوڈ میگزین 3 زند کارتوس قبضہ میں لیکر ملزم کو غیر مسلح کیا گیا۔ ملزم نے دریافت پر اپنا نام ارسلان ولد غلام مصطفیٰ قوم بروہی بلوچ سکنہ کیچی بیگ کوئٹہ بتلایا۔ مزید تلاشی پرگاڑی مالک سے چھینے گئے 2 عدد پاسپورٹ، وائے فائے ڈیوائس، ایک عد موبائل پیڈ ضروری ڈاکومینٹس اور بٹوا وغیرہ اور چھینی گئی کار برآمد کر لی ملزم زخمی حالت میں جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا۔ جہاں سے فوری طبی امداد کے بعد زخمی ملزم کو لسبیلہ پولیس کی سخت نگرانی میں سول اسپتال کراچی ریفر کیا گیا۔ ملزم کے خلاف پولیس حسب ضابطہ مزید کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں