مسئلہ فلسطین کا پُرامن حل نکالا جائے، علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر رمضان جیسے مقدس مہینے میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں بین ال اقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،کوئی بھی مذہب عبادت گزاروں پر اس طرح کی بربریت کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ ان مظالم کی تمام ممالک بلخصو ص مسلم امہ اور او آئی سی کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے،مسئلہ فلسطین کا پر امن حل نکالا جانا چاہیے تا کہ فلسطینی مسلمان سکھ کا سانس لے سکیں انہوں نے کہاکہ عالمی برداری اسرائیلی مظالم اور تشددد کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں