لاک ڈاؤن، تاجروں کی مشکلات پر وفاق سے بات کرینگے، زمرک اچکزئی

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، لاک ڈاؤن کا نفاذ صرف کوئٹہ میں نہیں ہے بلکہ پورے ملک میں ہے تاہم تاجروں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر صوبائی حکومت وفاق سے بات کرے گی، تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جن کے مسائل حل کرنا ان کی اولین کوشش ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے احتجاجی دھرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ تاجر برادری کے اس معاملے کو وفاق کے ساتھ اٹھایا جائے اور تاجر برادری کا مسائل حل کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہیں، کوشش ہوگی کہ اس مسئلے کو آج تک حل کیا جائے گا اگر ہمارے پاس اختیار ہوتا تو ہم تاجر برادری کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کرتے اور ان سے پوچھے بغیر ان کی دکانیں کھول دیتے تھے مگر یہ مسئلہ وفاق کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور گزشتہ رات سے ہم اس معاملے پر وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے کیونکہ وفاق نے کورونا جیسے موذی بیماری کے خلاف پور ے ملک میں لاک ڈاون کیا ہے اور صوبائی حکومت کے پاس اس معاملے پر کو ئی اختیار نہیں ہے اور اب یہ مسئلہ وفاق کے ساتھ ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بات کرکے اس معاملے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں احساس ہے کہ تاجر برادری اس وقت مشکل میں ہے اور یہی دن ان کے کاروبار کے ہیں مگر چونکہ حالات اس طرح ہے کہ پوری دنیا میں یہ وباء پھیلی ہوئی ہے اور اگر ہم نے کورونا پر قابو نہ پایا تو ہمارے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن صرف کوئٹہ میں نہیں بلکہ پنجاب سندھ اور کے پی کے میں بھی لگایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر ہمارا ہے اور کوئٹہ شہر کیلئے ہم جو بھی ممکن ہوسکے ان کیلئے کیا جائے گا تاجر برادری بھی ہماری بات کو تسلیم کریں اور احتجاج کو ایک دن موخر کیا جائے ہم ان کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کردار اد اکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں