جعلی حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو بھی اب ماننے سے انکاری ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ حکومت میاں شہباز شریف کے بیرون ملک جانے میں رکاوٹیں ڈال کر اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے جعلی حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو بھی اب ماننے سے انکاری ہے ہم نے ملک کے ائین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عدلیہ سے ریلف مانگی جس پر عدلیہ نے ہماری درخواست کو حقائق جان کر منظور کرلی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں وہ بیرون ملک اپنا چیک اپ کروا کر واپس مقررہ تاریخ کو ملک پہنچ جایئنگے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ وہ اس کا ازخود نوٹس لیکر انھیں جانے کی اجازت دے دینگے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے کوئی جرم کیا ہی نہیں اور نہ حکومت و نیب نے کوئی کرپشن ان پر اجتک ثابت کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ سے ٹکراو کے چکر میں ہے جس سے ملک میں نظام انصاف کو شدید دھچکہ لگا ہے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراو سے ملک کی بقاء بھی متاثر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کے نام پر آنے والی حکومت نے ہی عدلیہ کے فیصلے کو چیلج کر کے انصاف کا قتل کیا عمران خان کو میاں نواز شریف اور شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے وہ رات کو تو ان سے ڈررہے تھے اب دن کو بھی ان سے ڈر رہے ہیں ہماری جماعت عید کے بعد پی ڈی ایم سے ملکر ملک میں وہ تحریک چلانے جارہی ہے جس سے حکومت کو ہر صورت گھر جانے پر مجبور ہونا پڑیگا انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن کے رہنماوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کرینگے انہوں نے کہا کہ کابل میں اسکول کی بچیوں کی ٹارگٹ کلنگ جسمیں اٹھاون بچیاں شہید ہوئی اور سو زخمی ہوئی میں اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں ماہ رمضان میں اس طرع کا ظلم و بربریت سے انسانیت بھی شرما گئی ہے اقوام متحدہ ا ور کابل حکومت اس المناک واقعہ کا فوری نوٹس لیکر پورے گینگ میں ملوث وحشیوں کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے فائرنگ اور تشدد کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ اس بربریت پر اب تک خاموش ہے مسلمانوں کا خون بہانے کی انکے ہاں کوئی قیمت نہیں ہے ہم او ائی سی اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کا فوری نوٹس لیکر جنگ روکھنے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں