سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت:ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونگے، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ صوبے میں پائیدارامن کا قیام عوام اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ وزیراعلی کی دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گرد صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ صوبے میں پائیدارامن کا قیام عوام اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے امن کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیاجائے گا۔ دشمن کی کاروائی بزدلانہ اقدام ہے، شر پسند عناصر قیام امن کے دشمن ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ قوم دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو بلند ترین مرتبہ عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں