فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹر میں مظاہرے

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹرمیں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس کی رہائی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن اور مانچسٹرمیں ہونے والے مظاہروں میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔واضح رہے کہ یورپین یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں