کوئٹہ وتربت حملے:دہشتگردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے‘ شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے تربت میں پاک ایران بارڈر پرپٹرولنگ پارٹی اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے تحفظ اور دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں وطن میں امن کے قیام کے لئے شہداء نے اپنا لہودیا ہے،دہشتگردی کے بڑھتے واقعات فکر مندی کا باعث ہیں، دشمن مسلسل بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،دہشتگردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کو صبرجمیل اورزخمیوں کوجلد صحتیابی دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں