مستونگ، نامعلوم افراد کا پولیس موبائل پر حملہ دو اہلکار جاں بحق ایک زخمی

مستونگ:مستونگ میں نا معلوم افراد کی پولیس کی موبائل گاڈی پر فائرنگ 2 اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پرژلی کے مقام پر سٹی پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے سٹی پولیس کے دو ہیڈ کانسٹیبل امداد علی اور کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہو گئے۔جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا،لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں