این سی او سی نے کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد:: این سی او سی نے پشاور پولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے لاپتہ ہونیکی تحقیقات شروع کردی، تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیٹر نے پشاورپولیس ہسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے پر ا سرار لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو ہر صورت ڈھونڈ کر واپس ہسپتال پہنچانے کیاحکامات جاری کردیئے ہیں۔ایم ایس پولیس ہسپتال ڈاکٹر نیاز محمد نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ فوری 21 مسافروں کوواپس لے آئی ہے تاہم 3مسافر اب بھی لاپتہ ہیں، این سی او سی نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔یاد رہے تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے، جس کے بعد مسافروں کومثبت کوروناٹیسٹ پرقرنطینہ کیلئے پولیس ہسپتال منتقل کیاگیاتھا تایم پولیس ہسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر تمام مسافروں کو چھوڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں