چالیس سے کم عمر افراد کی اموات میں اضافہ ہوا، اسد عمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران 40 سال سے کم عمر افراد کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 41 سے 50 سال کی عمر کے کورونا مریضوں کی شرح تقریباً 4 فیصد تک ہوگئی ہے جبکہ 51 سے 60 کی عمر میں یہ شرح 7 فیصد اور 80 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں میں شرح 15 فیصد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 41 سے 50 سال کی عمر کے کورونا مریضوں کی شرح تقریباً 4 فیصد تک ہوگئی ہے جبکہ 51 سے 60 کی عمر کی شرح 7 فیصد اور 80 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں میں شرح 15 فیصد ہوئی ہے۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی صرف 7فیصد آبادی 60 سال سے اوپر کی عمر میں ہے، وباء سے 53 فیصد اموات اس 60 سال سے اوپر عمر کی حد میں ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک کی 77 فیصد آبادی 40 سال کی عمر سے کم ہے،کورونا سے صرف 9 فیصد اموات 40 سال سے کم عمر کے افراد میں ہوئیں، اموات کی شرح 40 سال سے کم عمر کے لوگوں میں 1 فیصد سے کم رہی ہے۔

41 سے 50 سال کے افراد میں شرح اموات 1اعشاریہ 8 فیصد بڑھی ہے، 51 سے 60 سال کے افراد میں شرح اموات 3اعشاریہ 8 فیصد رہی ،71 سے 80 عمر کے افراد میں شرح اموات 11اعشاریہ 1 فیصد بڑھی جبکہ 80 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں میں شرح اموات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں ویکسی نیشن لگانے کی استعداد بھی محدود ہے، ویکسین کی فراہمی اور ویکسی نیشن لگانے کی استعداد کار مسلسل بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوروناسے اموات کا خطرہ عمر کے ساتھ تیزی سے بڑھ جاتا ہے، آبادی کے سب سے کمزورحصے میں ویکسی نیشن پر توجہ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں