عوام جھوٹ اور بناوٹ پر قائم جعلی حکومت کا دھڑن تختہ کرینگے، زابد ریکی

ماشکیل: اپوزیشن رکن بلوچستان اسمبلی خادم واشک حاجی میر زابدعلی ریکی نے کہاہے کہ بلوچستان میں بے حس،عوام وتاجر دشمن جابر ظالم حکومت کا ماضی میں مثال نہیں ملتی ،نااہل حکمرانوں نے قدم قدم پر عوام وتاجروں کیلئے مشکلات پیدا کرکے ان سے روزی چھیننے کی کوشش کی ہے ،حکومت کوکورونا کے خاتمے سے نہیں بلکہ آئی ایم ایف سے سروکار ہے ، وہ دن دور نہیں کہ عوام سراپااحتجاج بن کر اس ظالم وجابر حکومت کو ختم کرنے کیلئے میدان میں نکلیںگے اور جھوٹ وبناوٹ پر قائم جعلی حکومت کا دھڑن تختہ کریگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی میر زابدعلی ریکی نے کہاکہ بلوچستان میں اتنی بے حس ،عوام ،تاجر دشمن ،جابر اور ظالم حکومت کا ماضی میں کہیں بھی مثال نہیں ملتا ،عوام کیلئے قدم قدم پر مشکلات پیدا کرنا اور تاجروں کا معاشی قتل اس حکومت کامسئلہ بناہواہے کورونا کے نام پر عوام کی روزی چھیننا ظلم کے مترادف ہے ،تاجروں کو دکانوں سے بے دخل کرکے دھرنے میں بیٹھانے سے کورونا کیسے ختم ہوسکتاہے۔جلوسوں اور دھرنوں میں تو کورونا کے شرائط پر عمل ناممکن ہے لیکن حکومت کو نہ تو کورونا کے مسئلے سے دلچسپی ہے اور نہ ہی کورونا کے روکنے کے اقدامات سے سروکار ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت نے صرف آئی ایم کے سامنے توجہ بنانے کیلئے عوام پر ظلم شروع کئے ہیں وہ دن دور نہیں کہ عوام سراپااحتجاج بن کر اس ظالم وجابر حکومت کو ختم کرنے کیلئے میدان میں نکلیںگے اور جھوٹ وبناوٹ پر قائم جعلی حکومت کا دھڑن تختہ کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں