مستونگ حملے کی مذمت، شرپسند امن و امان کوخراب کرنا چاہتے ہیں،میرشفیق مینگل

خضدار (نمائندہ خصوصی) جهالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے مستونگ میں پولیس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ حرکت کرکے شرپسند عناصر صوبے کے امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی ہے رات کی تاریکی میں چھپ کر دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے انہوں نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے عوام دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر متحد ہیں پولیس شہداء اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں مادر وطن میں امن قائم کرنے کے لئے عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے غم کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی ان کو صبر و استقامت دے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں