باتوں کی حدتک محدود نہیں، زمینی حقائق رکھنے والے منصوبوں پر کام کررہے ہیں،جام کمال

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ زمینی حقائق رکھنے والے منصوبوں پر کام کررہی ہیں، عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، اگر ہم بھی تھوڑا سا حصہ ڈالیں تو ہمیں کیوں شرم آتی ہے اگر ہم کچرا نہیں اٹھا سکتے تو کم از کم اسے پھینکنا بھی نہیں چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف باتیں نہیں یہ منصوبے کوئٹہ شہر میں زمینی سطح پر کیے جا رہے ہیں۔ بہت سی چھوٹی چھوٹی کاموں کا میں نے ذکر نہیں کیا اور پورے بلوچستان میں بھی منصوبوں میں کینسر کا پہلا ہسپتال، کارڈیک ہسپتال بی ایم سی، نیا 120 بیڈز ہسپتال، نیا نواں کلی ہسپتال، چائلڈ کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر، چائلڈ کیئر سینٹر، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، سات منی سپورٹس کمپلیکسز، ہاکی گرانڈ ایوب اسٹیڈیم، فٹ سال گراؤنڈز، سریاب، نواں کلی، ہنہ، ریڈیو پاکستان، لنک بادینی، سبزل، جوائنٹ، پٹیل، پرنس روڈ کے علاہ دیگر اور تین ڈیمز اور بہت کچھ شامل ہیں۔انہوں نے کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک روحوں کو درجات دے اور ہمیں اس مقدس مہینوں میں ہدایت دے تاکہ معاملات کو سنجیدگی سے لیں، ہم ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ ایس او پیز پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بھی تھوڑا سا حصہ ڈالیں تو ہمیں کیوں شرم آتی ہے اگر ہم کچرا نہیں اٹھا سکتے تو کم از کم اسے پھینکنا بھی نہیں چاہیے سب سے چھوٹا صداقہ یا صدقہ یہ ہے کہ مسکرا کر کسی پتھر کو راستے سے ہٹانا ہے۔ مسلمان یا محب وطن کم از کم ہمیں دونوں میں سے ایک تو ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں