کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے،عوام محتاط رہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ ؛ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتے ہوئے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے اعدادو شمار میں تیزی سے اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کے روک تھام میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔عوام کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ حکومت نے لاک ڈوان تو کردیا ہے لیکن اس سے متاثر عوام کے حوالے سے کوئی معاشی نظام سامنے نہیں لایا۔تاجر برادری،مزدور طبقہ سمیت دیگر محنت کش طبقے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وباء کو ایک سال سے زائد ہوگیا لیکن افسوس ہے کہ ہماری ریاست نہ اس موذی مرض سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی بنا سکا اور نہ ہی کورونا وائرس کے بدولت مشکلات کے شکار غریب طبقہ کیلیے روزی روٹی کا بندوست کرسکا۔پہلے سے ہی حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی قوت خرید ختم کردی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں تو حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ویکسین کے شرح بھی انتہائی سست ہے۔جو کہ حکومت کی لاپرواہی کو ظاہر کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلیے عوام خود کی حفاظت کریں۔اور بااثر طبقات اپنے اردگرد غرباء کا خیال رکھیں کیونکہ نااہل حکومت کا ان سے کوئی سروکار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں