قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے،ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے۔قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے فلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو زیادہ دیر دبا نہیں سکتی اس ماہ مقدس میں اس طرح کی کارروائیاں مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین کے مترادف ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا  کہ اسرائیلی انتہا پسند اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہیں۔ ہم فلسطین کے مسلے پر اپنے موقف پر قائم ہیں۔مسجد اقصیٰ کا رمضان المبارک میں تقد س پا مال کرنے پراسرائیلیوں کی شد ید تر ین مذ مت کر تے ہیں، اسرائیلی فو ج کے مسجد اقصیٰ پر حملے پر جاری مذ متی بیان میں انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک کے رحمتو ں بھر ے لمحا ت میں قبلہ اول میں اللہ کی بار گاہ میں جھکنے والو ں پر اسرائیلی فوج کا حملہ اورمسجد کا تقد س پامال کرنا یہ انتہا ئی قا بل مذ مت بات ہے،اسر ائیلی فو جیو ں کا نمازیو ں پر حا لت نماز میں حملہ کرنا، نمازیوں کو شہید کرنا، جو تو ں سمیت مسجد میں داخل ہو نا، مسجد میں آ نسو گیس کے شیل، اسلحہ اور بارود کا آزادانہ استعما ل کر نا یہ انتہا ئی با عث شرم ہے اقوام متحدہ عالمی برادری کو ضروراس پرایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں اکٹھے ہونا، با قاعدہ نماز میں شمو لیت اختیار کرنا اور عبادات کو جاری رکھنا ہو گا۔  انشا ء اللہ بہت جلد کی سر زمین پر مسجد اقصیٰ کے گنبداسلام کی سر بلندی کا پر چم لہرائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں