مولانا فضل الرحمن کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو مخالف بیان بازی نہ کرنے کی اپیل

اوکاڑہ:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو مخالف بیان بازی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے تلخیاں پیدا ہو رہی ہیں جو ہمارے مشترکہ کاز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ منگل کو مولانا فضل الرحمن نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اپنے اپنے اراکین کو مخالف بیان بازی سے روکنے کی اپیل کی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن نے عیدالفطرکے بعدحکومت کے خلاف مضبوط اندازکے ساتھ میدان میں نکلنے کا عندیہ دے دیا ہے جس کیلئے انہوں نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کی دعوت دے دی یاد رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل دیگر تمام جماعتوں نے مولانافضل الرحمن سے اپیل کی تھی کہ وہ ان دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے رکے رہنے کی تلقین کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں