بجٹ مالی سال 2021-22:جہانگیر ترین گروپ اہمیت اختیار کرگیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکین قومی اور پنجاب اسمبلی نے جہانگیر ترین کے کہنے پر وفاقی اور صوبائی بجٹ منظور کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکان قومی و صوبائی اسمبلی میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو بجٹ پاس کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور کہا ہے کہ جب بھی وفاق اور پنجاب میں بجٹ پیش کیا جائے گا وہ بجٹ پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے موقع پر جہانگیر ترین گروپ زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں