ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے، اسد عمر

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے 2دن بند ہوں گے، بدھ (آج) سے 40 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ(آج) 12 مئی سے 40سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں، ویکسی نیشن مراکز صرف عید کے2دن بند ہوں گے، بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنیکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے،وفاقی وزہر نے کہا لہذاضروری ہے سب سے زیادہ کمزور افراد کو ویکسی نیشن لگائی جائے، کوروناوائرس سے اموات کاخطرہ عمرکیساتھ تیزی سے بڑھتا ہے،انہوں نے کہا کہ 40سال سے کم عمر افراد میں اموات کی شرح ایک فیصد، 41سے50سال کے افرادمیں اموات کی شرح 1.8فیصدہے، 51سے60سال کے افرادمیں اموات کی شرح3.8فیصد، 61سے70سال کے افرادمیں اموات کی شرح 7.2، 71سے80سال کے افرادمیں اموات کی شرح 11.1 اور 80سال سے زائدعمرکے افرادمیں اموات کی شرح 15 فیصد ہے،انھوں نے مزید کہا پاکستان کی 7فیصد آبادی 60سال سے زائد عمر افرادکی ہے، 60سال سیزائدعمر افراد میں کوروناسے اموات کی شرح 53فیصد اور 77فیصد جبکہ 40سال سے کم جن میں کورونا سے اموات کی شرح9 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں