چمن:پاک افغان سرحد پر باڑ کا سلسلہ 95 فیصد مکمل

چمن:ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل ڈی پی او جعفر خان کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب رمضان المبارک میں امن و امان کنٹرول کے حوالے سے صحافیوں کو مکمل بریفنگ دی گئی دوسری جانب پاک افغان بارڈر پر کررونا وائرس کے پیش نظر آمدورفت اور پاک افغان بارڈر پر باڑ کے حوالے سے انہوں بتایا کہ پاک افغان سرحد باڑ کا سلسلہ 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور جلد باقی کام بھی مکمل ہو جائے گا اور این سی او سی کی جانب سے پاک افغان بارڈر کررونا وائرس کے پیش نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا تاہم پر بھی آنے جانے کا سلسلہ چونکہ پہلے جیسا نہیں البتہ جو پاکستانی شہری افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور جو افغانی بھائی یہاں ان کو آنے جانے کی اجازت دی جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ پر بھی آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے امن و امان کے حوالے سے بتایا کہ اس ماہ رمضان میں کرائمز کی شرا میں واضح کمی رہی ہے لیویز اور پولیس کی مشترکہ گشت شہر میں رہی لیویز فورس نے 3 ڈاکوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا اور چوری کی 3 موٹرسائیکل برآمد کی گئی اور اب بھی اس عید کے موقع پر پولیس فورس اورلیویز فورس ہر صورت امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے کوشاں ہے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے چمن کے تاجروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کررونا وائرس کے پیش نظر تاجران نے انتظامیہ کے ساتھ کافی حد تک تعاون کیا جس پر ہم ان شکر گزار ہے اور آگے بھی اس تعاون کو جاری رکھا جائے شہر میں عید موقع پر ہم عید گاہ میں میونسپل کارپوریشن چیف کے ذریعے فنڈز فراہم کرینگے جس سے ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا اس کے علاوہ کسی قسم کے میلے وغیرہ سے اجتناب کیا جائے یہ ہماری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ کررونا کے اس بڑھتی ہوئی تیسری لہر میں احتیاط کریں تاکہ ہم مل کر اپنے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں