کورونا وبا: عید احتیاطی تدابیر کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منایا جائے، جمعیت

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر کورونا وائرس کے پیش.؛پ نظر عید گھروں میں مکمل احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منایا جائے گا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ہے کہ جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور عہدیداران اپنی مرکزی قیادت خصوصا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں عیدین کے تہوار پر ان سے ملنے کے لئے جاتے ہیں۔ملک میں کورونا وبا کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے حکم جاری کیا ہے کہ یہ عید آپ سب حضرات اپنے اپنے علاقوں اور گھروں میں مکمل احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منائیں۔اپنے گھروں اور علاقوں سے باہر سفر ہر گز نہ کریں۔تفریحی مقامات کیساتھ ساتھ قائدین بزرگوں، خانقاہوں اور جامعات کی طرف سفر سے مکمل اجتناب کریں اور اس وبا کے خاتمے،پوری قوم کی حفاظت اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں