مولانا فضل الرحمن کا عید کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کا اعلان

پشاور :اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عید کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے فلسطینی عوام کے نام جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل طور پر اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 27 ویں شب سمیت بابرکت ایام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔مولانا فضل الرحمٰن نے سوال اْٹھائے کہ مسلم امہ کیوں خاموش ہے، او آئی سی کیوں خاموش ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ،انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں