تاشقندسے کوئٹہ آئے مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تاشقند:تاشقند، قازقستان سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچنے والے مسافر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق پشین کا رہائشی تاشقند سے بذریعہ دبئی نجی ایئر لائن کے ذریعے کوئٹہ پہنچا تھا۔بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مذکورہ مسافر کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں