موجودہ صوبائی حکومت کو کسی قسم کا خطرہ نہیں،جام کمال خان
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے کوآرڈیینیٹر برائے پبلک افیئرز اور پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیہی وہ دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی عوام دوست سوچ اور ویژن سے حکومت میں شامل تمام سیاسی و اتحادی دوست متفق ہے اور یکساں بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی خوش آئند عمل ہے جو کہ تمام کے لئے قابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی سیاسی جماعتی اتحادی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت کو استحکام حاصل ہے اور وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں ترقی کا یہ عمل صوبیکے تمام اضلاع میں یکساں طور پر جاری ہے اور آئندہ سال 22_ 2021 کا بجٹ عوام دوست ہو گا اور تمام اضلاع میں جاری منصوبے شامل کیے جا رہے ہیں دنیا بھر کی عمومی صورتحال کی طرح ہمیں بھی مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود وزیر اعلی بلوچستان کی کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور ترقیاتی فنڈز میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آنے والے بجٹ میں تعلیم و صحت ابپاشی اور ابنوشی کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں اور یہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترجیحات میں اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح اگر کی جائے تو جو صوبے کے مفاد میں ہو گا اس پر عمل درآمد ہوگا اس طرح کرنے سے اگر عوامی مفادات کے منصوبوں میں کسی حوالے کسی قسم کی کمی رہ جائے تو اسے دور کیا جا سکتا ہے جس سے سیاسی ماحول میں مثبت فضاء پیدا ہوگی کیوں کہ اپوزیشن اور حکومت میں بیٹھنا دونوں کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے


