صحافیوں پر تشدد میں آئی ایس آئی ملوث نہیں، فواد چوہدری

سلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خا ن مقبول ترین رہنما ہیں، آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے،منتخب حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے،عمران خان ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم ہیں، وہ اور کابینہ اجتماعی فیصلے کرتے ہیں،کووڈ 19 کے حوالے سے پاکستان کا ردعمل پوری دنیا میں سب سے بہتر رہا، ہم ویکسینیشن کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے،اسد طور پر حملے کا نوٹس لیا، سینئر پولیس آفیسر اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں مقبول ترین رہنما ہیں، پاکستان کے عوام نے انہیں ووٹ دیئے اور ان کے پرستار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی وزیراعظم عمران خان کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ منتخب حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے، عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات میں لاکھوں ووٹ حاصل کئے، انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم ہیں، وہ اور ان کی کابینہ اجتماعی فیصلے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں