حب پولیس کی کارروائی، اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

اوتھل (آئی این پی) حب سٹی پولیس کی پشین میں کاروائی حب سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کراکر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لسبیلہ پولیس کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو نے اے ایس آئی نعیم خلجی و پولیس ٹیم کے ہمراہ پشین میں کاروائی کرکے حب سے اغوا ہونے والا بچے کو بازیاب کرکے اغوا کار طاہر ولد نور محمد کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں