بہادر علی کیلئے خواتین 3دن سے احتجاج کر رہے ہیں، حکومت خاموش،کھیازئی اب تک بازیاب نہیں ہوا، احمد نواز بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور صوبائی پارلیمنٹ کے رکن احمد نواز بلوچ نے ٹکری بہادر علی کھیازئی کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے خواتین اور بچے احتجاج کررہے ہیں ٹکری بہادر کھیازئی کے لواحقین نے ان کے اغواء کے خلاف احتجاج کا راستہ اپنایا ہے مگر نہ تو حکومت کی جانب سے کسی نے آکر مظاہرین سے بات کی اور نہ ہی بہادر علی کھیازئی کو بازیاب کرایا جاسکا۔ انہوں نے کوئٹہ کے علاقے گولی مار چوک پر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد جب لیڈی ڈاکٹر نے وہاں موجود ٹریفک اہلکار سے مدد طلب کی تو ٹریفک اہلکار نے مدد کی بجائے لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ ماردیا یہ ہماری روایات کے خلاف ہے ایس پی ٹریفک نے مذکورہ اہلکار کو معطل کردیا ہے اور رپورٹ بھی طلب کی ہے تاہم خواتین اراکین اسمبلی کو چاہئے کہ وہ لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کریں


