دکی، ٹرک کی زد میں آتے ہوئے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

دکی :کلی پرانا دکی کے ندی پل پر کوئلے سے لوڈ ٹرک کی زد میں آکر 57سالہ موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت کرم خان ولد محمد حسن قوم ترین سکنہ واکم رباط دکی کے نام سے ہوگئی ہے۔لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال دکی پہنچا دیا گیا ہے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں