عوامی امنگوں کے مطابق کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا، ثناء بلوچ

بیلہ:صوبائی حکومت نے اقرباپروری میں اعلی مثالیں قائم کی ہیں وفاق کی طرف سے جس طرح فنڈنگ ہورہی ہے اپوزیشن کے تمام ممبران کو فنڈرز نہیں دیئے جارہے ہیں صوبای حکومت عوام کی خیرخواہ نہیں ہے ایم پی ایز کے بجائے دوسرے لوگوں میں فنڈز بانٹنا کونسا انصاف ہے حکومت فیصلے بند کمروں میں کرتی ہے ان خیالات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمارکن صوبای اسمبلی ثنابلوچ نے گزشتہ روز رونجھو ہاوس بیلہ میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کیاانہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کے مطابق کوی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان فنڈز کی تقسیم میں تمام ضلعوں کویکساں نیت سے بلکل نہیں دیکھتے ہیں اپوزیشن ارکین کے ساتھ زیادتیاں باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے اپنے آبای علاقے بیلہ میں عوام بدحالی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ٹوٹی پھوٹی سٹرکیں تعلیم روزگار صحت پینے کے پانی سمیت بیلہ کے عوام زندگی کی تمام تر سہولیات سے محرومی کا شکار ہیں جو شخص اپنے گھر اپنے آبای شہر کو ترقی نہ دے سکے وہ بلوچستان کو کیا ترقی دے گا صرف زبانی جمع خرچ ہے اور ترقی کے بلند بانگ دعوے کیے جارہے ہیں ترقی دیکھنی ہے تو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے آبای علاقے بیلہ میں آکر دیکھیں اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر واجہ قاسم رونجھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب میں انڈسٹری باہیکو اور دیگر ٹیکس فیڈرل گورنمنٹ اور کراچی کودے رہی ہیں جوکہ بلوچستان کا حق اور ممبر آف بورڈ بھی لسبیلہ بلوچستان سے ہونا چاہیے اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ناب صدر ملک عبدالولی کاکٹر ایم پی اے احمد بلوچ مرکزی رہنما حاجی باسط لہڑی شکیل مینگل ضلعی صدر بیرسٹر جہانزیب قاسم ناب صدر جمیل گچکی ضلعی جنرل سیکریٹری عاصم رونجھو ہومن راس سیکریٹری بشیر مینگل بشیر محمودانی سعد کاظم مولاداد رند نوربخش ڈگارزی صمد رونجھو غلام سرور جمعہ سنیل کمارحمید رونجھو غلام رسول سمالانی نصیر سیاپاد رحمت اللہ موسی صغیر رونجھو رفیق رونجھو حنیف بکھر حاجی غلام نبی منیر بلوچ اور دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں