نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے مولانا فضل الرحمن آخری امید ہے، عبدالغفورحیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ 4جولائی کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخ ساز جلسہ تاریخ رقم کریگی نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے مولانا فضل الرحمن آخری امید ہے،موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے وزیر خزانہ صرف پڑھ کر سنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سوات کی سرزمین پر تاریخ ساز جلسہ منعقد کریگی اس وقت پوری قوم کی امیدیں مولانا فضل الرحمن سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف سے بن کر آیا ہے غریب عوام کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا صرف کاغذ کا گورکھ دھندہ ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے یکجا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں