ہماری تنظیم تعلیم کیلئے کوشاں کسی بھی شخص کی حوصلہ افزائی کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی،بی ایس او پجار

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ، کوئٹہ زون کے سینئر نائب صدر آغا عمران شاہ کی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالجز بلوچستان انجینئر محمد رفیق غلزئی سے ملاقات اس دوران ٹیکنیکل کالجز کے حوالے سے درپیش مسائل و بلوچستان بھر میں دیگر کالجز کی فنکشنل ہونے کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی اس موقع پر انجینئر محمد رفیق غلزئی کو بطور ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان میں انکی کوششوں و خدمات پر انہیں سراہاتے ہوئے نعیم بلوچ نے کہا کہ موصوف کی کوششوں سے بلوچستان بھر میں ٹیکنیکل تعلیم کا فروغ دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے۔ امید ہے کہ وہ اسی طرح تعلیم دوستی کو اپناتے ہوئے بلوچستان میں ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ بی ایس اس پجار تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہر شخص کی حوصلہ افزائی کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور مثبت اقدامات کو ہم ہمیشہ کی طرح سرہانے میں اپنی کوشش کرینگے مزید انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم معاشرے میں اہمیت کی حامل ہے بلوچستان حکومت کو چاہئے کہ وہ جن اضلاع میں کالجز کی عدم موجودگی ہے وہاں جلد از جلد ٹیکنیکل کالجز کی منظوری کو یقینی بنایا جائے۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان انجینئر محمد رفیق غلزئی صاحب نے کہا کہ ہماری کوششیں ہیں کہ بلوچستان بھر میں ٹیکنیکل کالجز میں طلبا و طالبات کے لئیے تمام سہولیات اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں اور بلوچستان میں ووکیشنل سینٹرز کی تعمیر کے لئیے کوشاں ہیں جس سے بلوچستان کے طلبا ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ ہوکر اپنا مستقبل سنوار سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں