پاکستان جلد پورے خطے کیلئے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، گورنر امان اللہ یاسین زئی

کوئٹہ :گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کئے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ آمن وامان کے حوالے سے صوبے کی مجموعی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے. امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے بین الاقوامی اور قومی سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی. انہوں نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں سے یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان بہت جلد پورے خطے کیلئے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں