پرنس موسی جان بلوچ نے چھپر کو سب تحصیل کا درجہ دینے کی حمایت کردی

قلات:بی این پی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر پرنس موسی جان بلوچ نے چھپر کو سب تحصیل کا درجہ دینے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان نوٹس لیں کر عوامی مطالبہ کو پورا کریں ہم تو کہے تھے ہیں اتنے بڑے علاقے کو تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ عوام کو ترقی کے دور میں شامل کیا جاسکیں چھپر کے عوام میرے بچوں اولاد کی طرح ہیں ان کی ترقی خوشحالی ہمیں عزیز ہے ہم چھپر کے عوام کی حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعلی جام کمال سے خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں چھپر کو تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ ترقی کے سفر میں چھپر کے عوام شامل ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں