صوبائی حکومت میں رہتے ہوئے پشتونوں کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، انجینئر زمرک اچکزئی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی اراکین کی کاوشوں سے لورالائی ڈویژن کا قیام اور قلعہ عبداللہ کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کو پورا کیاگیا اور ہم صوبائی حکومت میں رہتے ہوئے پشتونوں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کوئٹہ میں باچا خان ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور ہسپتال کے قیام سے یہاں کے غریب مریضوں کو علاج و معالجے میں آسانیاں پیدا ہوں گی تعلیمی اداروں میں بھی انقلابی اقدامات کرنے کیلئے اقدامات اٹھائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سنیئر اراکین اور عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اور جب بھی اقتدار میں آئی ہے اور انتخابات کے وقت عوام سے جو وعدے کیے تھے ان وعدوں کو خیبرپختونخوا میں بھی پورا کیا اور بلوچستان میں بھی پورا کیا جارہا ہے اور بلوچستان میں جب عوامی نیشنل پارٹی صوبائی حکومت کا حصہ بنے تو صوبائی حکومت میں شامل ہوتے ہی اپنے مطالبات پیش کیے اور آج وہ مطالبات پوری ہورہی ہے ژوب ڈویژن کو الگ کرکے لورالائی ڈویژن کا قیام عمل میں لایاگیا اور وہاں کے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور اسی طرح قلعہ عبداللہ کو دو ضلعوں میں تقسیم کرکے یہاں بھی عوام کے ساتھ جو وعد کیا تھا اس کو پورا کیاگیا اور آئندہ دیگر علاقوں میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی چاہے بلوچستان میں یا پشتونخوا میں جب بھی حکومت میں آئی ہے انہوں نے عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے، 2008کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی پشتونخوا میں برسراقتدار آئی تو صوبے کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ باچا خان اور ولی خان کے نام سے یونیورسٹیاں اور کالجز قائم کئے گئے اور پشاور ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باچاخان ائیرپورٹ رکھا گیا اسی طرح بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی نے برسراقتدارآکر عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ 2018کے انتخابات میں حلقے کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا جارہا ہے اور کوئٹہ میں بھی باچاخان کے نام سے ہسپتال قائم کیا جارہا ہے، باچاخان خان اور ولی خان کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جو لوگ کہتے تھے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی وجود ختم ہوگئی مگر اب وہ قوتیں پریشان ہیں کہ پشتونخوا کے بعد یہاں بھی عوامی نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پوری کررہی ہے اور آئند ہ انتخابات تک تمام مسائل کو حل کرنے کی حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں