آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے جنرل قادر بلوچ کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر بات چیت

اسلام آباد/کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے جمعرات کوزرداری ہاوس اسلام آباد میں جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی،ملاقات کے بعد جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ہم خیال ساتھیوں کا اجلاس 15 جون کو کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کوباقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نواب ثناء اللہ زہری ویڈیو لنک جبکہ سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صدر حاجی مدد جتک بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ہم خیال ساتھیوں کا اجلاس 15 جون کو کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے جس میں باقاعدہ طورپر ہم خیال ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا اور بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ آمد اور جلسے کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں