نواز،مریم نواز نظام سے باہر،کوئی مستقبل نہیں،شہباز شریف کا ہے‘ اسد عمر

لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتیں بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں،وہ بلیک میلنگ کررہی ہیں جو پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے، مریم نوازکے مطابق مرضی کے فیصلے نہیں ہوں گے تو بلیک میل کروں گی، نوازشریف اور مریم نواز نظام سے باہر ہیں،نوازشریف اورمریم کاکوئی مستقبل نہیں البتہ شہبازشریف کا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف اورمریم کی باتیں بھارت کوپسندآتی ہیں ان کا بیانیہ بھارت کوسوٹ کرتا ہے اور وہ خوش ہوتا ہے بھارت یہی توچاہتا ہے پاکستانی ادارے بدنام ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے علی ظفر کی ذمہ داری لگائی، جہانگیرترین کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم اپناکام کررہی ہے مجھے نہیں معلوم جہانگیرترین کوکونسے سے راز معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے اچھی امید ہے،حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت انشااللہ گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں