لبنان کے ٹوٹنے کا فائدہ حزب اللہ کو ہوگا، فرانسیسی سینیٹر

پیرس: فرانسیسی سینیٹ کی رکن نیٹلی گولیٹ نے کہاہے کہ یورپ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار میں سقم موجود ہیں۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اللہ ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نیکہا کہ حکومتی عہدیداروں نے حکومت کو بار بار دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں انتشار اور ملک ٹوٹنے کا فائدہ صرف حزب اللہ کو ہوگا۔فرانسیسی سینیٹر نے امریکا کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ امریکا حزب اللہ کے خطرے کے بارے میں بہتر جانتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں