قلات، جوڈیشل لاک اپ کے ٹھیکیدارکی بلز کی عدم ادائیگی پر قیدیوں کا کھانا فراہم بند کر کی دھمکی

قلات:جوڈیشل لاک اپ قلات کے ٹھیکیدار نے بلز کی عدم ادائیگی پر قیدیوں کو کھانا فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی، حکومت بلوچستان میرے 17لاکھ روپے مقروض ہے آئی جی جیل خانہ جات دیگر حکام کو درخواست دی مگر بل ادانہیں کی جارہی دو دن کے اندر بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو قیدیوں کا کھانا بند کردونگا ٹھیکدار میر جمعہ خان نیچاری کی چیف جسٹس بلوچستان اور آئی جی جیل خانہ جات سے نوٹس لینے کی اپیل، جوڈیشل لاک اپ قلات کے ٹھیکدار میر جمعہ خان نیچاری نے کہا ہے کہ انہیں محکمہ جیل خانہ جات حکومت بلوچستان انکے 17لاکھ مقروض ہے انھوں نے کہاکہ ان کے 2013/14،2019/20،2017/18 کے 17لاکھ روپے اور 28مارچ2021سے اب تک کے بل محکمہ جیل خانہ جات کے ذمے ہیں مگر ادا نہیں کئے جارہے ہیں میں نے آئی جی جیل خانہ جات اور ایس پی قلات سمیت دیگر متعلقہ حکام سمیت معزز عدالت کو بھی درخواستیں دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی میں نے دکانداروں سے قرض پر راشن لے کر قیدیوں کو کھانا کھلایا اب دکاندار بھی مجھے راشن نہیں دے رہے ہیں میرے بل اگردو دن تک ادا نہیں کئے گئے تو میں جوڈیشل لاک اپ قلات کے قیدیوں کا کھانا بند کردونگا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام کی ہوگی.انھوں نے چیف جسٹس بلوچستان اور آئی جی جیل خانہ جات سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انھیں جلد بل ادا کرنے کے احکامات صادر فرمائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں