آئل پینٹنگ فن کے فروغ کیلئے گوادر میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد
گوادر(انتخاب نیوز)مصوری کا فن صدیوں پرانا ہے جس کے ذریعہ معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے مصور جو محسوس کرتا ہے وہ اس کو اپنے فن پاروں کے ذریعہ سامنے لاتا ہے اور لوگ اس کے زریعے بہت کچھ سیکھ پاتے ہیں آئل پینٹنگ فن کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور(جیوز) گوادر ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس دو روزہ آئل پینٹنگ ورکشاپ میں مقامی طالبات آرٹسٹوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں پینٹر شاہینہ رشید،ذاکر نور اور مرزا غالب نے بڑی جانفشانی اور محنت سے طالبات کو آئل پینٹنگ کے نہ صرف بہترین ٹپس دئیے بلکہ ایک ایک آرٹسٹ کو برش، رنگوں کا استعمال اور پینٹنگ کی باریکیاں بھی بتائیں اور اس دوروزہ ورکشاپ میں کافی خوبصورت اور دیدہ زیب پینٹینگز بھی سامنے آئیں۔جو اختتامی سیشن میں پیش بھی کی گئیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج، جیوز کے کے بی فراقَ چیف افسر ایاز گورگیج،پینٹر مس شاہینہ رشید اور رائٹر رفیق زاھد بھی اس اختتامی تقریب میں شامل تھے مس شاہینہ رشید نے سیشن کے بارے میں اپنے مشاہدات تجربات اور خوشی و انبساط کا اظہارکیا کہ گوادر میں پہلی بار اس طرح کی آئل پینٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اسی کے ساتھ انہوں نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے بعد جیوز میں ایک آرٹ گیلری کے قیام کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرانیس گورگیج نے اپنے خطاب مین جیوز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصور زندگی کے حقائق کو بہت باریک بینی سے دیکھتا ہے اور پھر رنگوں کے خوبصورت امنتراج سے ایک پینٹنگ پر اپنی سوچ کو منتقل کردیتا ہے انہوں کہا کہ ایک آرٹسٹ جومحسوس کرتا ہے وہ اس کواپنے فن کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔ ایک فن پارے میں آرٹسٹ کی سوچ دکھائی دیتی ہے اوروہ اپنے اس منفرد کام کے ذریعے ایک تصویرمیں بہت سی باتیں کہہ ڈالتاہے جبکہ اس تصویر کو دیکھا کر لوگ بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کیونکہ ایک تصویر کے بہت سارے زاویئے ہوتے ہیں انہوں نے گوادر کے ٹیلنٹ کی کافی تعریف کی اور خصوصی طور پر اس بات پر خوشی کا اظہارکیا کہ تمام کے تمام آرٹسٹ فی میل تھیں ماسوائے ایک میل جو یہاں کے طالبات کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے رفیق زاہد نے جیوز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کو معاشرے اور اس میں بسنے والے لوگوں کے لئے مثبت قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے مثبت پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ اختتامی تقریب سے کے بی فراق نے بھی خطاب کیا اور جیوز کی کاوشوں اور کوششوں کا مختصر جائزہ پیش کیا اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی جنرل نے تمام شرکاء کو تعریفی اسناد اور نقد رقم دئیے۔


