کوئٹہ، آئی جی پولیس کا فینسی نمبر پلیٹ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کیریک ڈاؤن، متعدد کو جرمانہ

 کوئٹہ,(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے وکلاء بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ اور خلیل احمد پانیزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قانون کے طالب علموں کو فارغ ہونے کے بعد لائسنس کے لئے لاء گیٹ کے امتحان میں صرف 3چانسز، امتحان میں آؤٹ آف کورس سوالات، لاء گیٹ امتحان کانظام متعارف ہونے سے قبل وکالت کے لائسنسز حاصل کرنے والوں پر اس نظام کو لاگو کرنے، صوبوں کے لاء یونیورسٹیوں کے فیکلٹی آف کے ڈینز کی بجائے ایچ ای سی کی جانب سے لاء گیٹ کے امتحان کے لئے نصاب بنانے ودیگر کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کریں گے، حالیہ امتحان میں 28سوالات آؤٹ آف کورس آئے تھے، 3چانسز میں لاء گیٹ کا امتحان پاس نہ کرنے والے کی پوری زندگی کی محنت ضائع ہوجائے گی جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ و دیگر کے ہمراہ پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بار کونسلز و دیگر کی مشاورت سے لاء گیٹ امتحان کا نظام متعارف کرایا جس کے مطابق یونیورسٹی سے فارغ ہو نے کے بعد انہیں لاء گیٹ امتحان پاس کرنے کے بعد وہ وکالت کے لائسنس کا حقدار ہوگا جو لاء گیٹ امتحان پاس نہیں کرے گا اسے لائسنس نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاء گیٹ امتحان پاس کرنے کے لئے طالب کے پاس صرف 3چانسز ہیں اگر وہ ان 3چانسز میں امتحان پاس نہ کرسکا تو اس کی تمام محنت ضائع ہوجائے گا جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاء گیٹ امتحان کے حالیہ امتحان میں ایچ ای سی کی جانب سے 28سوالات آؤٹ آف کورس شامل کئے گئے تھے جس کی غلطی کا اعتراف ایچ ای سی نے خود بھی کیا ہے اس طرح کے آؤٹ آف کورس سوالات کے باوجود بھی طلباء کے لئے لاء گیٹ امتحان پاس کرنے کے لئے صرف 3چانسز سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں لاء   گیٹ امتحان کا نظام متعارف کرایا گیا مگر 2015، 2016اور 2017میں جن وکلاء کو لائسنس کا اجراء ہوچکا ہے ان پر بھی اسے نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف کورس سوالات کی اہم وجہ ایچ ای سی کی جانب سے لاء گیٹ امتحان کا سلیبس بنانا ہے سلیبس بنانا ایچ ای سی کا کام نہیں بلکہ سلیبس بنانا صوبوں کے صوبائی کے لاء یونیورسٹیوں کے فیکلٹی آف ڈینز کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام کے خلاف وہ جلد ہی عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں