اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں مداخلت کرکے غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دیئے گئے ہیں،میر زابد ریکی

جے یوآئی کے رکن میر زابد ریکی نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں مداخلت کرکے غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دیئے گئے ہیں جبکہ رواں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا اور نہ ہی ہم سے تجاویز لی گئی ہیں کہ ہمارے حلقوں کی ضروریات اور مسائل کیا ہیں انہوں نے کہا کہ جو چالیس ارب روپے لیپس ہوئے ہیں ان سے بلوچستان میں مزید ٹراما سینٹرز بنائے جاسکتے تھے مگر افسوس کہ صوبے کے واحد ٹراما سینٹر میں بھی سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذات کے لئے حکومت سے کچھ نہیں مانگ رہے حکومت خود ہمارے حلقوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی میں منصوبے شامل کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں