زاہد خان کے گھر 10ماہ میں چوتھی بار چوری کی واردات

راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کے گھر پھر چوری کی واردات ہوئی ہے،زاہد خان کا کہنا ہے کہ یہ پچھلے 10ماہ میں ان کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات ہوئی ہے،رہائش گاہ مہمانوں کے لئے مخصوص رکھی ہوئی ہے،اے این پی رہنماکا کہنا ہے کہ2روز پہلے میرے گھر سے2اے سی چوری ہوئے تھے،اس سے پہلے بھی چور مختلف سامان چوری کرکے لے گئے تھے،چوروں نے رکھوالی کے لئے رکھے گئے کتے کو بھی مار دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں