گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے درختوں کا لگانا ضروری ہے، عبدالولی کاکڑ

کوئٹہ: ڈائریکٹرجنرل ادارہ تحفظ ماحولیات عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ موجودہ صوتحال میں موسمیاتی تبدیلوں سے ملک بھرمیں ناقابل برداشت بڑھتی ہوئی گرمی سے بچاؤ کے لیئے درختوں کا زیادہ سے زیادہ لگا نا لازمی اور نہایت ضروری ہے کیونکہ اچھا ماحول ہر انسانی زندگی کے لیئے ضروری ہوگیا ہے اب عوام کو سمجھ لینا چاہیے کہسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے شعور اجاگرکیا جائے اس کے لیئے باقاعدہ ماحولیاتی تحقیقی ماہرین،ساتذہ،طلباء اور تعلیمی اوردیگر محکموں اور اداروں کی حمایت اور بھرپور ساتھ دینا ہو گا تاکہ اس وقت موسمی تبدیلوں اورگلوبل وارمنگ کے جاری ہونے والے خطرات کا تدارک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج گلوبل وارنگ پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج بن چکاہے، کہیں پر بے وقت طوفانی بارشیں،سیلاب کاآنا،خشک سالی،قحط سالی،زمینی میں پانی کے سطح کا دن بادن کم ہونا، فضائی میں گرد آلود ہوائیں، گرمی کی شدت میں حد سے زیادہ ہونا کہیں موسم کا سرد ہونا یہ سب ماحولیاتی تبدیلوں میں کی وجہ سے۔ دنیا کے مختلف ممالک نے پہلے سے ان تبدیلوں کے لیئے تیاریاں کی ہوئی ہیں جبکہ پاکستان اور ددنیا کے کچھ ممالک اس پر کام کررہے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران کی کی نگرانی سونامی ((somaniTrees دس بلین ٹری منسلک بلوچستان کے پروجیکٹ کے مطابق لگا جارہے ہیں اور ای کو سسٹم بحالی 2021 سے 2030تک دس سال تک جاری رہے گا بلوچستان میں محکمہ جنگلات، محکمہ ماحولیات، یواین انوائرمنٹ، سول سوسائٹی،این جی اوز دیگر سرکاری،غیرسرکاری اداروں کے تعاؤن سے حاصل ہوگا محکمہ ماحولیات بلوچستان نے تمام حکومتی منصوبوں، اسکیمات،فیکٹریاں اور دیگر پر اجازت نامے کی بناپر درختوں زیادہ لگانے کی شرائط رکھی گئی ہے تاکہ مستقبل میں حکومت اپنی آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی تحفظ دیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں