غیر منتخب لوگوں کو نوازا جاراہا ہے تین سال سے ظلم برداشت کررہے ہیں،بلوچستان اپوزیشن

کوئٹہ (انتخا ب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ و دیگر حزب اختلاف اراکین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تین بجٹ منصوبے کے تحت جمہوری اقدار کو قتل کرنے کے کیلئے پیش کئے گئےانہو نے کہا کہ سازش کے تحت حزب اختلاف اراکین کو دیوار سے لگایا گیا، انکا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈکٹیٹرشپ کو بھی شرمادیا،
غیر منتخب لوگوں کو حزب اختلاف اراکین کے حلقوں میں نوازا جارہا ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ ک تین سال سے یہ ظلم برداشت کررہے ہیں تین سالوں میں کروڑوں کے فنڈز ملنے والو کی تحقیقات کی جائے،17 جون سے بلوچستان کے تمام شاہراوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی کا بھی گھراو کیا جائیگا،اورحکومت ہر سال کبھی 40 ارب کبھی 30 ارب لیپس کروادیتی ہے،،ملک نصیر شاہوانی حکومت انتہائی بدنیتی سے کام کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں