سلیکٹڈ حکومت کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے،عوام بدحال زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان تاجربرادری پر گرا دیا ہے اور اس کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج ملک کے معیشت تباہ عوام بدحال زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ مارکیٹ فیس کو ٹینڈر کرنا کسی صورت قبول نہیں کریں گے مارکیٹ فیس کی نیلامی سے بلوچستان کے زمینداران اور سبزی وفروٹ کے تاجروں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہوگی بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اوریہاں کی آمدنی زراعت سے وابستہ ہے مارکیٹ فیس کی وصولی مارکیٹ کمیٹی کے بجائے ایک عام آدمی کو دینے سے یہاں قبائل کوآپس میں لڑانے کی ایک سازش ہے جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت وفاقی بجٹ میں ملک سمیت عوام کا بھیڑہ غرک کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل بلوچستان آڑھتیان فروٹ اینڈ ویجیٹبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں شامل صدر حاجی ظاہر بڑیچ،جنرل سیکرٹری حاجی ظہورکاکڑ،سرپرست اعلی حاجی احمد بلوچ،وائس چیئرمین حاجی احمد شاہ پوپلزئی، حاجی ضیاء الدین بادینی، ملک زیب قمبرانی،بی این پی کے رہنماء علاوالدین خان کاکڑ، ملک مصطفی کاکڑ ودیگر موجود تھے اس موقع پر وفد نے سبزی وفروٹ مارکیٹ کے حوالے سے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کی واحد مارکیٹ ہے اس مارکیٹ سے موسمی پھل وسبزیاں ملک کے اندورونی وبیرونی علاقوں تک سپلائی کیے جاتے ہیں مگر موجودہ حکومت نے مارکیٹ کے دیرینہ مسائل سے نالان ہے اور تاجر طبقہ سمیت عوام کو سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت تکالیف محسوس ہورہی ہے مارکیٹ کے گمبیر مسائل صوبائی حکومت کے حکمرانوں کیلئے ایک تپانشاں ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اپوزیشن میں رہ کر بھی سبزی وفروٹ مارکیٹ کے مسائل حل کروانے کی کوشش کرینگے تاکہ تاجر اور عوام بنیادی سہولیات سے استفادہ کرسکے وفد نے نوابزادہ حاجی میرلشکری خان ریسانی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں