حکومت انتقام کے بجائے ترقی کا سفر شروع کرائیں،ثنابلوچ،ثناء بلوچ

خاران:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے پریس کلب خاران کے صدر سعید ملنگزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دے کر بھاری اکثریت سے اس لئے کامیاب کراکے اسمبلی میں بھیجا کہ ہم ان کے جائز مسئلے مسائل حل کرائیں لیکن ہمارے صوبے کو ایک ایسا نااہل حکومت ملا ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پیسے لیپس کراکے بلوچستان کو مسائل کے دلدل میں دھکیل رہا ہے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کا فنڈز روک کر انتقامی کارروائی کررہا ہے انھوں نے کہا کہ مھجے اپنے حلقہ انتخاب خاران کے بنیادی مسائل کا بخوبی اندازہ اور علم ہے اور میں ہر سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں اپنے حلقہ انتخاب کے ابنوشی اسکیمات بلیک ٹاپ سڑکوں اور دیگر بنیادی ضروریات کے اسکیمات کی تجویز جمع کراتا ہوں مگر جواب میں ہمیں صرف انتقام کے علاہ کچھ نہیں ملتا ہے جس کی وجہ سے اج خاران سیمت بلوچستان کے مختلف اضلاع مسائلستان بنے ھوئے ھیں صوبے میں افراتفری کا ماحول پھیلا ہوا ہے ہر شہری کے چہرے پر مایوسی دکھائی دے رہا ہے میرا اب بھی صوبائی حکومت سے گزارش ہیکہ ہوش کا ناخن لے انتقام کے بجائے ترقی کا سفر شروع کرائیں شکست خوردہ لوگوں کے بجائے منتخب نمائندوں کے تجاویز پر علمدار آمد کراکے بلوچستان کو ترقی کے پٹڑی پر رواں دواں رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں