پشین میں 2خواتین سمیت 3افراد قتل

پشین:پشین میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد قتل کردئیے گئے، یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بوستان کے علاقے جلوگیر کے قریب نامعلوم الاسم لڑکی کی لاش برامد ہوئی، جنہیں گلے پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا، لیویز تھانہ بوستان کے انچارج سید بشیرآغا اور دفعدار عبدالصبور عابد و دیگر لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کاروائی کیلئے پشین ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسرے واقعے میں بوستان کلی ملاخیل کے رہائشی عبدالاحد ملاخیل نے اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا،لیویز فورس بوستان نے موقع پر پہنچ کر ملزم عبدالاحد ملاخیل کو گرفتار کرکے مقتولہ کی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین منتقل کر دیا، ایک اور واقعے میں پشین شہر کے نواحی علاقے کلی غریب آباد میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے سردار ولد شیر محمد جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی علاوالدین شدید زخمی ہوگئے، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پشین پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں