اسٹیٹ بینک کی وی آئی ایس اور پاکرا کی بیرونی قرضہ جانچ کے اداروں کے طور پر حیثیت بحال

کوئٹہ: اسٹیٹ بینک نے وی آئی ایس اور پاکرا کی بیرونی قرضہ جانچ کے اداروں کے طور پر حیثیت بحال کردی ہے۔ بینک دولت پاکستان نے پاکستان میں کام کرنے والی دونوں کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں یعنی وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کمپنی لمیٹڈ (وی آئی ایس) اور دی پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (پاکرا) کی حیثیت اہلتسلیم شدہ بیرونی قرضہ جاتی جانچ کے اداروں (ECAIs) کے طور پر کیلنڈر سال 2021 کے لیے بحال کردی ہے۔بازل فریم ورک کا معیاری طریقہ کار استعمال کرنے والے بینک اور ڈی ایف آئیز کو اجازت ہے کہ وہ CAR معلوم کرنے کے لیے وی آئی ایس اور پاکرا کی دی گئی کریڈٹ ریٹنگز استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں